جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکا میں‌ پیش آیا انسانیت سوز واقعہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے گھر کے باہر کھڑے بزرگ شہری پر حملہ کیا اور اُس کی ویڈیو بھی بنائی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 سالہ اتھونی واٹسن نامی نوجوان نے 84 سالہ بزرگ شہری وچا رتن پکادی پر سانس فرانسسکو  میں اُن کے گھر کے باہر حملہ کیا۔ حملہ آور نے اس کی ویڈیو ریکارڈ بھی کروائی جس کی وجہ سے اُس کی گرفتاری ممکن ہوسکی۔

حملے کے نتیجے میں بزرگ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے اُن کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا جہاں وہ ہفتے کے روز جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بزرگ شہری کی موت کے روز ہی ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نےانکشاف کیا کہ کارروائی میں اُس کی 20 سالہ دوست بھی شامل تھی، جس کا تعلق ملائیشیا سے ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ حملے کے منظر کو دوست گو نے کیمرے میں محفوظ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم بزرگ شہری پر حملہ کرنے کے بعد اپنی دوست کے ساتھ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، جسے گرفتار کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ لڑکی گو کو جیل بھیج دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں