منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان آنیوالی چینی سائنو فارم ویکسین سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد العمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی، 60 سال سے زائد العمر افراد کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کا انتظار کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حکام کی جانب سے سائنو فارم ویکسین کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیں، جس میں کہا گیا ہے کہ چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد العمر افراد کو نہیں لگائی جاسکتی، پاکستان میں 60 سال سے زائد العمر طبی عملے کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کا انتظار کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جبکہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے ، جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79سے86فیصدکےدرمیان ہے، چین ، ہنگری اور مصر میں بھی یہی کوروناویکسین استعمال ہورہی ہے۔

ویکسین لگنے کے بعدعلامات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنےسے تھوڑا بہت بازو میں درد اور ایک دو روز کا بخار ہوتاہے، بازو میں درد اور بخار ہونےسے پتہ چلتاہےکہ ویکسین اثردکھارہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ 30جون سے پہلے کوروناویکسین کی 17ملین ڈوزز پاکستان آجائیں گی، پہلی سہ ماہی میں کوروناکی 7ملین ویکسین اور دوسری سہ ماہی میں کوروناکی 10ملین ویکسین پاکستان آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں