پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

روس کا بڑا فیصلہ: آذربائیجان اور آرمینیا کا اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: کم وبیش ایک سال بعد روس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ دوبارہ فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی حکومت کی پریس سروس کا کہنا ہے کہ روس رواں ماہ کی پندرہ تاریخ سے آذربائیجان اور آرمینیا کے ساتھ باہمی بنیادوں پر فضائی سروس کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو اور آذربائیجان کے دارالحکومے باکو کے مابین ہفتے میں دو پروازیں جبکہ ماسکو اور آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے درمیان ہفتے میں چار پروازیں چلیں گی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ فروری سے کرغزستان (ماسکو-بشکیک) کے لئے باقاعدہ پروازوں کی تعداد کو باہمی بنیاد پر ایک ہفتے میں تین پروازوں تک بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ سال مارچ 2020 میں روس نے کرونا وائرس وبا کی  وجہ سے دوسرے ممالک جانے والی تمام تجارتی مسافر پروازیں معطل کردیں تھیں، تاہم گذشتہ موسم گرما میں بین الاقوامی فضائی سروس کا بتدریج دوبارہ آغاز ہونا شروع ہوا۔

یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں روس نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی، اس متنازعے علاقے میں دونو ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں بھاری جانی ومالی نقصان ہوا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں