پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پر تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکار بلال سعید نے ڈولفن فورس کی موجودگی میں بھائی اور بھابھی پر تشدد کیا، تشدد کا واقعہ چند روز قبل لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا۔

ڈولفن پولیس کے مطابق 8 جنوری کو رضا سعید کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی تھی، رضا سعید اور ان کی اہلیہ پر بلال سعید نے تشدد کیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیم 15 کی کال پر واقعے کی جگہ پر پہنچی تھی، بلال سعید گھر سے نکلے اور اپنے بھائی کو تھپڑ دے مارا اور بھائی اور بھابھی سے جھگڑا کیا۔

پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے فریقین میں جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کی، ٹیم نے فریقین کو تھانہ سندر کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعدازاں دونوں بھائیوں کے مابین معاملہ حل ہونے کے بعد اس واقعے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں