ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کسان تحریک کا معاملہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم تک جاپہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کسان تحریک کا معاملہ کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کپتان ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم میٹنگ میں کسان تحریک کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی جس میں سبھی نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ویرات کوہلی نے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی حکمت عملی اور دیگر موضوع پر منعقد پریس کانفرنس میں یہ باتیں بتائیں۔

ویرات کوہلی نے کسان تحریک پر اس وقت گفتگو کی جب صحافی نے کوہلی سے ان کے ٹویٹ کے بارے میں پوچھا جس میں انہوں نے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں لکھا تھا۔

بھارتی کپتان نے لکھا تھا کہ اختلاف کے اس وقت ہم سب متحد رہیں، کسان ہمارے ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں، مجھے یقین ہے کہ تمام فریقین کے مابین دوستانہ حل نکالا جائے گا۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ٹیم میٹنگ میں کسانوں کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

واضح رہےکہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں