جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

روس نے امریکا کو خبردار کردیا، بھرپور جواب دینے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے امریکا کو تنبیہ کی ہے وہ اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند کردے، اگر سلسلہ نہ روکا تو  اُسی کی زبان میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صدائے روس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زا خاروو نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ روس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا جس کا اب سرکاری سطح پر اُسی زبان میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکا اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز نہ آیا تو ہم اُن کا نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ اسی کے انداز کو اختیار  کرتے ہوئے بھرپور جواب بھی دیں گے‘۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کی ترجمان کاکہنا تھا کہ ’امریکا میں سیاسی مخالفین سے کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے یہ سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہے’۔

انہوں نے امریکا کو یاددہانی کرائی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی دستاویزات کے مطابق روس خود مختار ملک ہے اور داخلی معاملات کو خود ہی اچھے سے ترجیح بنیادوں پر حل کرنا جانتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں