سنگاپور میں جاری ون چیمئن شپ تھری کے ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستانی مکس مارشل آرٹ فائٹر نے بھارتی کھلاڑی کو 56 سیکنڈز میں ہی زیر کردیا۔
سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے (ون چیمپئن شپ ناک آؤٹ) کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ کا آج بھارتی کھلاڑی راہول راجو کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف کو 56 سیکنڈ میں زیر کر کے فتح اپنے نام کی اور انہوں نے اس جیت کو کشمیریوں کے نام کردیا۔
قبل ازیں احمد مجتبیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے روز ہونے والے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کریں گے۔
مقابلہ شروع ہونے کے 56 سیکنڈ کے اندر ہی احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی کے منہ پر زور سے مکا مارا جس کے بعد وہ گر گیا یوں پاکستانی فائٹر کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔
Ahmed Mujtaba 🇵🇰 gets Pakistan the win over India, STOPPING Rahul Raju in Round 1! @ahmedwolverine1 #ONEUnbreakable3 #WeAreONE #ONEChampionship pic.twitter.com/wpVX2avZQw
— ONE Championship (@ONEChampionship) February 5, 2021
بھارتی کھلاڑی راہول عرف کیرالا کروشر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ایک منٹ کے اندر ہی احمد متجبیٰ نے انہیں شکست دے دی۔
واضح رہے کہ احمد مجتبیٰ اب تک 3 انٹرنیشنل فائٹس میں فتح حاصل کرچکے ہیں جبکہ مجموعی کیریئر کی بات کی جائے تو انہوں نے دس مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 8 میں فتح حاصل کی۔