جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، فضائی مسافروں کی بڑی مشکل آسان، خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

فضائی امور کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) نے کرونا وبا کے پیش نظر آسان اور جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی اے ٹی اے نے مارچ 2021 تک خصوصی اجازت نامہ (پاس) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

جنوبی افریقا اور مشرقی وسطیٰ میں تعینات آئی اے ٹی اے کے نائب صدر محمد البرکی نے تصدیق کی کہ مارچ کے آخر تک خصوصی پاس متعارف کرادیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ پاس خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کو دیا جائے گا، اس حوالے سے ایک موبائل ایپ بھی بنائی جارہی ہے جبکہ اپریل تک اس کے دائرے کار کو بڑھایا جائے گا۔

البرکی کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے کھلنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی پاس کو ایک ایپ سے منسلک کیا جائے گا، جس کے بعد معلومات کی تصدیق کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں مسافر کی صحت ،کرونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی تفصیلات درج ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں