اشتہار

کویتی شہری نے پُل سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے جابر پُل سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والے کویتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے شیخ جابر الاحمد الصباح کازوے سے خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگانے والے شہری کو کوسٹ گارڈز نے موقع پر بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کویتی شہری نے اپنی گاڑی جابر پل پر روکی اور پل سے چھلانگ لگادی۔

- Advertisement -

جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر وزارت داخلہ کو اطلاع دی جسے جابر برج کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر بچالیا گیا۔

حکام کے مطابق کویتی شہری کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج کے بعد شہری کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں