تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ابوظبی، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد سے متعلق اہم خبر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر دفاتر میں حاضری مزید کم کرنے کی منظوری دی۔

ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے ایسے تمام کاموں کی جن کو گھروں سے انجام دیا جاسکتا ہے کی بھی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے تمام ملازمین، موذی امراض میں مبتلا افراد، کمزور قوت مدافعت والے افراد اور معذور افراد بھی گھروں سے کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملازمین کے لیے ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یو اے ای میں ایک لاکھ 93 ہزار 187 افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

Comments

- Advertisement -