اشتہار

کراچی میں‌ پانی کی قلت، اہم وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں گیلن پانی چوری کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پرواٹر بورڈ کے انسداد پانی چوری سیل  نے ضلع شرقی (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کے علاقے احسن آباد میں کارروائی کی۔

واٹر بورڈ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران 72 انچ اور 48 انچ پانی کے غیر قانونی کنکشن پکڑے، جن کی مدد سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انسداد پانی چوری سیل کے انچارج راشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ’پانی مافیا مین لائنوں سے پانی چوری کرکے صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں کو فروخت کر رہی تھی، یہ پانی چوری کرکے زیر زمین نیٹ ورک کے ذریعے انڈسٹریل ایریاز کو سپلائی کیا جاتا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’چوری شدہ پانی بڑے ٹینکس میں جمع کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے زیر زمین لائنوں سے احسن آباد انڈسٹریل ایریا کو سپلائی کیا جاتا تھا‘۔

راشد صدیقی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہیوی مشینری، پانی کی موٹریں اور ہیوی پمپ ضبط کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں