اشتہار

’’یہ انڈر 15 کا بچہ کون ہے؟‘‘ محمد رضوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے اور جنوبی افریقہ کے خلاف 200 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں یہ کہتے سنا گیا کہ ’یہ انڈر 15 کا بچہ کون ہے؟‘۔

محمد رضوان نے یہ الفاظ قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے استعمال کیے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہیم اشرف کی گیند پر جنوبی افریقی کھلاڑی نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا جسے نعمان علی نے ڈائئیو لگا کر روک لیا۔

محمد رضوان نے اسپنر نعمان علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انڈر 15 کا بچہ کون ہے؟۔‘

واضح رہے کہ 34 سالہ نعمان علی نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نعمان علی ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے بارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں