اشتہار

کوروناوائرس: خاتون نے یہ کیا کردیا! ۔۔۔۔۔۔۔ پورا خاندان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کاراکاس: جنوبی امریکا میں واقع ملک وینزویلا میں خاتون کو کوروناوائرس کی تشخیص چھپانا بھیانک ثابت ہوا، پورا خاندان وبا کے باعث ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے شہر تاچیرا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی مثبت کورونا رپورٹ کو پوشیدہ رکھا جس کے باعث گھر کے تمام افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے اور یکے بعد دیگر جاں بحق ہوگئے، 36 سالہ ویرونسا گارسیا فیونٹیزز نامی مریضہ دسمبر کے وسط میں بخار کا شکار ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے گھر کے افراد کو یہ کہا کہ وہ فلو کا شکار ہیں، ممکنہ طور پر خاتون نے اپنی بیماری کو خوف کی وجہ سے چھپایا تھا، ویرونسا نے خود کو قرنطینہ بھی کیا لیکن بدقسمتی سے تمام افراد متاثر ہوگئے۔

- Advertisement -

جوڑے کے تین بچے تھے ابتدائی طور پر خاتون کے علاوہ تمام کے کورونا رپورٹس منفی آئے۔ لیکن بعد میں خاتون کا شوہر بھی وبا کی لیپٹ میں آگیا اور دونوں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ان کے انتقال کے ہفتوں بعد ان کے تینوں بچے بھی وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔ ان کے تینوں بچوں کا انتقال جنوری کے آخر میں ہوا۔ خاتون کے سوا کسی مریض میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں