اشتہار

کورونامریضوں کی موت کی دوسری بڑی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زائد العمری کے بعد نمونیا کورونا مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھانے والی دوسری بڑی وجہ ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا کا شکار بڑے عمر کے افراد میں موت کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اب نئی تحقیق میں دوسرا عنصر نمونیا کی تاریخ کو قرار دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ وہ دوسری بڑی وجہ ہے جس کے باعث مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا مریضوں میں مذکورہ بالا عناصر کے بعد ذیابیطس ٹائپ ٹو، ہارٹ فیلئر اور گردوں کے امراض ودیگر پیچیدہ مسائل موت کے خطرات بڑھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں مارچ سے نومبر 202 کے دوران امریکا کے 17 ہزار کووڈ مریضوں کے طبی ریکارڈ کا مشاہدہ کیا گیا۔

- Advertisement -

کرونا وائرس کیسے مدافعتی نظام کو شکست دیتا ہے؟ اہم تحقیق منظر عام پر

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل این پی جے ڈیجیٹل میڈیسین میں شایع ہوئی ہے۔ ریسرچ میں شامل ڈیٹا پر یہ تجزیہ کیا گیا کہ کونسے مریضوں میں اموات کی شرح کیا رہی اور ان میں کورونا کے علاوہ دیگر کیا بیماریاں تھیں جس سے پتا چلا کہ نمونیا کی تاریخ کووڈ سے اموات کا خطرہ بڑھانے والی دوسری بڑی وجہ ہے۔

دیگر امراض کے مقابلے میں نمونیا کے شکار مریضوں میں موت کی شرح 4 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 85 سال یا اس سے زائد عمر کے کورونا مریضوں میں جوان افراد کے مقابلے میں کووڈ سے موت کا خطرہ 8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ19 اور نمونیا کے درمیان تعلق کے حوالے سے مزید مشاہدے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں