اشتہار

لاپرواہی برتی تو خطرہ بڑھ جائے گا، سعودی وزیر صحت کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر کر عمل کرتے ہوئے کرونا کے خطرے کو دوبارہ آنے سے روکنے کی تاکید کردی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر مشکل حالات کا سامنا کیا ہے کہ اور جو کچھ ہمیں حاصل ہوا ہے اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ لاپرواہی خطرے کو دوبارہ بڑھا سکتی ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ شہری اور ریاست میں مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور دوسروں کو بھی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

- Advertisement -

سعودی وزیر صحت نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیسز بڑھنے کی بنیادی وجہ لاپرواہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اور غیر ملکی گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور دوسروں سے سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 386 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 283 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں