اشتہار

گھر سے کام کرنے والے دفتری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ایسا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا جو گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔

مائیکروسافٹ نے ‘ویوا’ نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے گھر میں دفتری سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل حل ہوں گے۔ اس کا مقصد گھروں میں کام کی صورت حال میں بہتری اور کاروباری اداروں کو ان حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

- Advertisement -

کمپنی کے سربراہ ستیہ نڈیلا کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران دفتر کے بجائے ملازمین گھر سے کام کررہے ہیں جو ہمارے کے لیے ایک نیا تجربہ ہے، اسی کے پیش نظر یہ ویوا متعارف کرایا گیا۔

زوم گوگل اور مائیکرو سافٹ کو ٹکر دینے کو تیار

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے کمپنوں کو ڈیجیٹل کے نئے عہد میں دھلنے میں آسانی ہوگی۔ کمپنی نے پیش گوئی تھی کہ وبا کے نتیجے میں دفتری سرگرمیاں اور تعلیم کے شعبے ہمیشہ کے لیے بدل جائیں گے اور مائیکرو سافٹ ویوا اسی کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا جس میں مائیکروسافٹ ٹیمز اور ورکس ضم ہوگئے ہیں۔

دونوں کو ضم کرنے کے بعد مجموعی طور پر 4 موڈیولز میں تقسیم کیا گیا جو کنکشنز، انسائیٹ، ٹاپکس اور لرننگ ہیں۔ ویوا کو خاص طور پر شیئرپوائنٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ سہولت صرف مائیکروسافٹ 365 کے صارفین کے لیے ہے، عنقریب اسے مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس کے بعد تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں