اشتہار

’ہرطرف چوہے ہی چوہے‘ : آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی بڑی تعداد نے طاعون کی وبا کا خطرہ بڑھا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں قحط سالی کے بعد اب فصلوں کی پیداوار شروع ہوئی تو وہاں پر بڑی تعداد میں چوہے بھی آگئے۔

چوہوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے طاعون کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر شہری اپنے منہ پر کپڑے باندھ کر گھروں‌ سے باہر نکل رہے ہیں۔

- Advertisement -

شہریوں کے مطابق چوہوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہری سیکڑوں چوہے مارتے ہیں تو اُس سے زیادہ اگلے روز سامنے آجاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران آسٹریلیا میں چوہے بڑی تعداد میں پیدا ہوئے، جو اب اپنی خوراک کے حصول کے لیے دیہی علاقوں میں بھی پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل کوئنز لینڈ اور مغربی علاقے وکٹوریہ میں چوہوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے تحقیقی ادارے کے محقق اسٹیور ہینرے کا کہنا تھا کہ ’چوہوں کی بڑی تعداد سے طاعون کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے‘۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2011 میں بھی مختلف علاقوں مین اسی صورت حال کا سامنا تھا۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر طرف چوہے ہی چوہے ہیں، ہم ان کو مار بھی دیں تب بھی تعداد کم نہیں ہورہی، اس صورت حال نے ہمیں خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں میں ہی رہ رہے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں