جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انڈے کی زردی اور سفیدی ایک سیکنڈ میں‌ الگ کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کولیسٹرول یا عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو ڈاکٹر انڈا کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی ہدایت کرتے ہیں کہ اگر اُن کا دل چاہے تو وہ زردی کو الگ کر کے صرف سفیدی کھا سکتے ہیں۔

انڈے کو تین مراحل یعنی چھلکا، سفیدی اور زردی میںتقسیم کیا جاتا ہے۔

اگر آپ انڈا تل کر کھانے چاہتے ہیں تو اس کی زردی نکالنا بہت ہی کٹھن اور دشوار مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ اتنی آرام سے علیحدہ نہیں ہوتی۔ ہاں اگر آپ انڈے کو ابال کر کھاتے ہیں تو زردی کو آسانی سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ نے کبھی انڈے کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ کیا ہے تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کم از کم پانچ سے دس منٹ کا وقت اس کام میں لگ جاتا ہے مگر اب اس کا آسان طریقہ سامنے آیا ہے مگر اب آپ یہ کام ایک بوتل کی مدد سے کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پیالے میں انڈے کو توڑ کر ڈالنا ہے اور پھر خالی بوتل کو دبا کر زردی کے پاس لے جانا ہے جس کے بعد زردی خود بہ خود بوتل میں چلی جائے گی، یوں آپ  مشکل کام آسانی کے ساتھ چند سیکنڈ میں انجام دے سکتے ہیں۔


آپ انڈے کی زردی اور سفیدی کس طرح علیحدہ کرتے ہیں؟ اور اس طریقے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں