وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سندھ میں ضوابط کے برخلاف وی آئی پی شخصیات کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبےکوروناویکسین کنٹرول نہیں کرسکےتو وفاق کنٹرول لےگا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگاناافسوس کی بات ہے ویکسین کاکنٹرول صوبائی حکومت کےکنٹرول میں دیدیاگیاہے اگر صوبےکوروناویکسین کنٹرول نہیں کرسکےتووفاق کنٹرول لےگا۔
انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین کےغلط استعمال پروفاق خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا، ہیلتھ کیئر ورکرز کو کوروناویکسین کی زیادہ ضرورت ہے، کوروناویکسین کاغلط استعمال قوم کی امانت میں خیانت ہے۔
وہ مافیا جس نے کرونا پر سب سے زیادہ سیاست کی
آج بھی انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلےوفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟
پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں- شرمناک pic.twitter.com/jHgDepaWLU— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 7, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ویکسین وزیراعظم اوران کےخاندان کوبھی نہیں لگائی گئی، کوروناویکسین میں ہیلتھ ورکرزکاحق مارنا ظلم ہے کوروناویکسین صوبوں کودیدیں،ہیلتھ ورکرز کو لگوانا ان کی ذمہ داری ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کوروناویکسین ہیلتھ ورکرزکےعلاوہ جان پہچان والوں کولگانےکی شکایات ملیں، این سی اوسی نےمعاملےکافوری نوٹس لیا۔
شکایت موصول ہوئی تھیں کے کرونا ویکسین کراچی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے علاوہ جان پہچان والوں کو لگائ جا رہی ہیں. فوری نوٹس لیتے ہوئے آج NCOC کی ٹیم کی فیصل سلطان کی سربراہی میں سندھ حکومت کے نمائندوں سے میٹنگ میں سختی سے صرف ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی تاکید کی گئ.
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 7, 2021
انہوں نے بتایا کہ آج این سی اوسی ٹیم کی سندھ حکومت کےنمائندوں سےمیٹنگ ہوئی، فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹیم نے سندھ حکومت کاایس اوپیز کی سخت تائیدکی، صرف ہیلتھ ورکرزکی کوروناویکسی نیشن کی تاکید کی گئی۔