جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹیوشن پڑھانے آئی لڑکی سمیت دو خواتین قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ٹیوشن پڑھانے کے لیے آنے والی خاتون کو نامعلوم شخص نے گھر میں زبردستی گھس کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں واقع مسوری تھانے کی حدود میں حملہ آور نے گھر میں داخل ہوکر ٹیوشن پڑھانے والی خاتون کو قتل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے ٹیوٹر کو طالب علم کے گھر پر نشانہ بنایا جبکہ وہاں موجود ایک اور خاتون پر بھی چاقو کے وار سے قتل کردیا۔

- Advertisement -

دہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور شہری خوفزدہ ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو مسوری تھانے کی نفری مذکورہ گھر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور دونوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں