اشتہار

بیلجیئم میں 13 فروری سے کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بیلجیئم کے وزیر اعظم نے 13 فروری سے لاک ڈاوٗن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پارکس اور باربر شاپس بھی کھل جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم نے کرونا وائرس کی مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری سے لاک ڈاوٗن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لاک ڈاوٗن میں نرمی کے ساتھ ہی باربر شاپس بھی کھل جائیں گی جبکہ پارکس ، کیمپنگ سائٹس اور چڑیا گھر بھی کھول دئیے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا کہ یکم مارچ سے بیوٹی پارلز کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ 26 فروری کو ریسٹورنٹس اور بارز کھولنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاوٗن کے تحت دیگر پابندیوں کے نفاذ میں یکم اپریل تک توسیع ہوگی۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 21 ہزار 250 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے وقتی طور پر بائیوٹیک فائزر ویکسین کا استعمال بیلجیئم میں روک دیا ہے۔

الیگزینڈر ڈی کرو کا کہنا ہے کہ مختلف ایچ گروپس کے افراد کو تین مختلف ویکسین لگائی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں