تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے 18 سال بعد تاریخ رقم کردی

راولپنڈی : پا کستان نےجنوبی افریقہ کوٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دے دی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-2سے جیت لی۔

پاکستان کی اپنی سرزمین پر18سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان نے2003میں ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 274کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے پہلی ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کی۔

محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے جبکہ حسن علی کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

Comments

- Advertisement -