منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بچوں میں وٹامنز کی کمی پوری کرنے والی غذائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر بچے اپنی عمر نے چھوٹے یا کمزور لگتے ہیں، جس کی اہم وجہ بچوں کے جس میں موجود وٹامنز  ہیں، جو بچوں کو دی جانے والی غذاوٗں کے ذریعے ان کے جسم میں منتقل ہوتے ہیں۔

آپ جو غذائیں اپنے بچوں کو دے رہے ہیں کیاں وہ بچوں میں وٹامنز کی ضروریات کو پورا کررہی ہیں، اگر نہیں آئیے ہم بتاتے ہیں کہ کونسی غذائیں ایسی ہیں جو بچوں میں وٹامنز کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔

وٹامن ڈی

- Advertisement -

وٹامن ڈی ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ کیلشیم کے ساتھ ملکر ہڈیوں کو مضبوط ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ لگنے والی دائمی بیماریوں سے نجات دے دیتا ہے۔ وٹامن ڈی کے حصول کےلیے انڈے کی زردی اور فورٹیفائیڈ دودھ انتہائی مفید ہے جبکہ مچھلی کی کئی اقسام میں وٹامن ڈی بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

سبزی زیادہ مقدار میں کھانے والے افرادکو وٹامن ڈی کے حصول کے لیے فورٹیفائید اناج (سیریل) والی غذائیں اپنی روز مرہ میں شامل کرنی چاہئیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس تمام والدین کو مشورہ دیتی ہے کہ اگر کسی کا بچہ وٹامن ڈی کے درکار 400انٹرنیشنل یونٹس یومیہ حاصل نہیں کررہا تو انھیں بچوں کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دینا چاہیے۔

وٹامن ای

گزشتہ ایک برس سے کرونا سے دنیا بھر کے انسانوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، مہلک وبا سے وہی افراد بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کا مدافعتی نظام بہت مضبوط تھا، اور قوت مدافعت وٹامن ای کے ذریعے مضبوط ہوتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن ای خون کی نالیوں کو بھی صاف کرتا اور خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے۔

وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے کےلیے ویجیٹل آئلز جیسے سورج مکھی اور زعفران کے تیل، گری دار میووں اور بیجوں بشمول بادام، اخروٹ، اورسورج مکھی کے بیج استعمال کرنا چاہیے۔

وٹامن بی 12

وٹامن بی اور دیگر وٹامنز بھی جسم کو توانائی فراہم کرنے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

میٹابولزم، توانائی، صحت مند دل اور عصبی نظام (نروس سسٹم) میں بی وٹامنز کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جبکہ بی 12کو اہم ترین بی وٹامنز میں شمار کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شیرخوار بچے کو تقریباً 0.5 مائیکرو گرام، تین سال تک کے بچے تقریباً 0.9مائیکرو گرام، چار سے آٹھ سال کے بچے تقریباً 1.2مائیکرو گرام، نو سے تیرہ سال کے بچے تقریباً 1.8مائیکروگرام یومیہ درکار ہوتی ہیں جبکہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کےلیے تقریباً 2.4مائکروگرام یومیہ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 12زیادہ تر گوشت، پولٹری، مچھلی اور انڈوں میں موجود ہوتا ہے البتہ سبزیاں کھانے سے بھی بچوں کو وٹامن بی 12 کی کمی کا ازالہ ہوتا ہے جبکہ فورٹیفائیڈ غذائیں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں