جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کراچی زوو کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ذرایع کے ایم سی کا کہنا ہے کہ لئیق احمد نے چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حکم پر ترقیاتی کاموں کے فنڈز کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کراچی زوو کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کرے گی، زوو کے ترقیاتی کاموں کے لیے 381 ملین روپے فنڈز جاری ہوئے، ترقیاتی کاموں کی پی سی ون کو ریویو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرایع نے مزید کہا کہ چڑیا گھر کے لیے فنڈز جاری ہونے کے باوجود 30 فیصد ترقیاتی کام ہوا، 381 ملین فنڈز سے ٹھیکیداروں کو 80 فیصد پیشگی ادائیگی بھی دی گئی۔

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو میئر وسیم اختر کے دور میں فنڈز جاری کیے تھے، سابقہ دور میں وسیم اختر نے ڈائریکٹر کراچی زوو کے ذریعے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں