منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ہدایت پر بلاتفریق آپریشن، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کی عمارتیں مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ برقرار ہے اور حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمار کر دیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دراز ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا پہنچ گیا۔

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا اور حکومت نےارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمارکر دیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ سوات اورناران میں غیرقانونی تجاوزات کےخلاف آپریشن کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق 60 غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے جس میں سے 2 عمارتیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بھی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں