منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فاسٹ بولر حسن علی کے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن علی کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے، 10 وکٹیں حاصل کرنے پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔‘

شاداب نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل ہے۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 18 سال بعد جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے پہلی ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کی، محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں