تازہ ترین

کبوتر آزاد کرنے پر بھائی کا بھائی پر کلہاڑی سے حملہ

نئی دہلی: بھارت میں کبوتر آزاد کرنے پر بھائی نے سوتیلے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے کے چکلی ضلع میں کبوتر آزاد کرنے پر بھائی نے سوتیلے بھائی اور والدہ کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 5 فروری کو رات کو اس وقت پیش آیا جب سریدھر کے چھوٹے بھائی ساگر نے گھر کے پنجرے سے کبوتروں کو آزاد کردیا، ملزم سوتیلی ماں اور بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ساگر کمبلے نے سوتیلی ماں اور پانچ دیگر افراد پر حملے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرندوں کو آزاد کرنے پر سریدھر نے ساگر کے سر، کمر، ہاتھ اور ٹانگوں پر کلہاڑی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم جب زخمی ساگر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تو حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

سب انسپکٹر دیشمکھ نے بتایا کہ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اسے متعدد چوٹیں آئی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے اور پمپری چنچوا کے علاقوں میں اس سے قبل بھی کبوتروں کے مالکان کے مابین جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اترپردیش میں ایک نوجوان نے گھر کے سامنے تھوکنے پر پڑوسی کے 11 کبوتروں کو مار ڈالا تھا۔

Comments

- Advertisement -