اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کامعاملہ، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈزجاری کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز کے نوٹس پر 5 رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئےمقررکردیا گیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجےسماعت کرےگا ، 5 رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ ، وفاقی وصوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے پر اخباری خبر پر نوٹس لیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو فنڈز دینا آئین و قانون کے مطابق ہے؟، فنڈز آئین، قانون، عدالتی فیصلوں کےمطابق ہیں تو معاملہ بند کردینگے، اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔

جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز آئین و قانون کے مطابق ہوئےتو چیپٹر ختم کردینگے، ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی اور عدالتی کارروائی پر بینچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں