تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

آن لائن کلاس کے دوران پروفیسر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل

سنگاپور: کورونا وائرس کے باعث طلبا گھر میں آن لائن کلاس لے رہے ہیں جس میں بعض اوقات انٹرنیٹ کی خرابی یا کسی دوسری وجہ سے طلبا اور اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنگاپور میں آن لائن کلاس لینے والے پروفیسر کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا، پروفیسر دو گھنٹے تک خود سے ہی باتیں کرتے رہے کیونکہ انہیں دو گھنٹے کلاس لینے بعد علم ہوا کہ ان کی آواز طلبا تک پہنچ ہی نہیں رہی تھی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) میں ریاضی کے پروفیسر نے دو گھنٹے کی کلاس ختم کرنے کے بعد طلبا سے کہا کہ کسی نے کوئی سوال پوچھنا ہے۔

جب کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو پروفیسر نے کہا کہ نہیں ہے کوئی سوال، تو کیا ہم اپنی کلاس ختم کرسکتے ہیں؟

کچھ طلبا نے پروفیسر وانگ کو بتایا کہ لیکچر کے دوران ہمیں آپ کی کوئی آواز سنائی نہیں دی، ایک طالب علم نے کہا کہ ہم 6 بجکر 8 منٹ کے بعد سے کچھ نہیں سن سکے ہیں۔

طلبا کی جانب سے حقیقت جاننے کے بعد پروفیسر وانگ حیران رہ گئے، انہوں نے حیران ہوکر پوچھا کہ کب سے میری آواز نہیں آرہی تھی، طالب علم نے وقت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کلاس شروع ہونے کے بعد چند منٹ ہی آپ کا لیکچر سن سکے ہیں۔

بعدازاں پروفیسر نے طلبا سے کہا کہ کسی اور دن اس سبق کا لیکچر دوبارہ دے دیں گے۔

پروفیسر کے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ طلبا کو چاہیے تھا کہ پروفیسر کو فون کرکے لیکچر کے دوران آئی خرابی سے متعلق بتادیں۔

Comments

- Advertisement -