کراچی: پولیس نے کراچی کے مضافاتی علاقے سچل بلاول گوٹھ میں ایک ہفتے قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں ایک ہفتے قبل گھر سےگلا کٹی لاش ملنےکامعمہ حل ہوگیا ہے، پولیس نے مقتول طارق کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا شاگرد اور دوست تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سچل پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم ایک ساتھ کارپینٹر کا کام کرتے تھے، واقعے کے روز مقتول اور ملزم کو کام کرنے کےعوض تین ہزار روپے ملے تھے، مگر مقتول نے اپنے دوست اور شاگرد کو صرف 700 روپے دئیے،جس پر وہ سخت ناراض ہوا۔
گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ تین ہزارروپےکی دھاڑی لگائی،مجھے7سو روپےدیئےجس پر جھگڑاہوا، جھگڑے کے دوران میں نے چھری سےطارق کےگلےپر وار کیا، گلاکٹنے سے طارق موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں اور بھائی کا لرزہ خیز قتل
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے کی تفتیش کے بعد ملزم کو سچل مدینہ کالونی سےگرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری چپل کے نشانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں لائی گئی ہے۔