اشتہار

ریاض ریلوے ریسٹورنٹ کے چھ دہائی پرانے نرخ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی اسکالر نے ریاض ریلوے اسٹیشن ریسٹورنٹ کی 60 برس قدیم تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس پر چھ دہائیوں پرانے کھانے پینے کی اشیاء نرخ بھی درج ہیں۔

خلیجی ریاست سعودی عرب ماضی بھی اپنی عوام اور غیرملکیوں کو مختلف طریقوں سے سہولتیں اور ریلیف فراہم کرتی تھی، عوام کو دئیے جانے والے ریلیف کی ایک تصویر سعودی اسکالر منصور الشویعر کی سوشل میڈیا وال سے منظر عام پر آئی ہے جس میں ریلوے اسٹیشن کا ایکریسٹورنٹ نظرآرہا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد 60 برس قبل ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بتانا ہے، جو اس وقت کے حساب سے بھی انتہائی مناسب تھے۔

- Advertisement -

تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ریسٹورنٹ میں لگے بورڈ پر انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں نرخ اور کھانے پینے کی اشیاء کے نام درج ہیں۔

مینو کے مطابق سنترے کا رس 75 ھللہ، چاول 50 ھللہ ، میکرونی 2 ریال، سوپ 50 ھللہ، شوربے اور گوشت کے ساتھ تیار چاول 2.75 ریال، کیک 50 ھللہ، پیپسی کولا 75 ھللہ، عربی قہوہ اور چائے 25 ھللہ میں فروخت کی جارہی تھی۔

ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی جانب سے بورڈ پر واضح حروف میں تحریر کیا گیا تھا کہ یہ نرخ ریلوے لائن ملازمین کے سوا گاہکوں کےلیے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کو رعایتی نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کرتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں