منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ماسک لگانے سے چہرے پر پیدا ہونے والی ایکنی اور بلیک ہیڈز سے کیسے نجات پائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل چہرے پر ماسک لگائے رکھنا نہایت ضروری ہے جس کی وجہ سے چہرے پر ایکنی نکل آنا معمول کی بات بن گئی ہے، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے چہرے کے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور ایکنی سے نجات کا نہایت آسان نسخہ بتایا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دو چمچ پانی لیں، اس میں ایک منٹ کی ٹیبلٹ ڈالیں جو بازار میں عام مل جاتی ہے۔ اس میں ایک چمچ خشک دودھ اور ایک چمچ کارن فلور شامل کریں۔

- Advertisement -

اس کو مکس کریں اور اس آمیزے کو چہرے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا لیں، اس کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔

ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس آمیزے سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز وغیرہ خود ہی نکل آتے ہیں، اگر یہ فوری طور پر نہ نکلیں تو اسے دوسرے دن بھی لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر ہوجانے والا خشک دودھ بھی جلد کے لیے نہایت مفید ہے، ایکسپائر ہوجانے والے خشک دودھ میں لیکٹک ایسڈ اور اور ایسے بیکٹریا پیدا ہوجاتے ہیں جو جلد کے لیے فائدہ مند ہیں، اسے چہرے پر لگانے سے جلد نہایت نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں