جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وہ 10 غذائیں جنہیں صحت کیلئے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین صحت مند زندگی گزارنے کے لیے انسانوں کو اچھی غذاؤں کے انتخاب کا مشورہ دیتے ہیں، یقیناً آپ بھی جاننا چاہیں گے کہ وہ کونسی فوائدہ مند غذائیں ہیں۔

وہ غذائیں جو مختلف وٹامن اور دیگر فائدے بخش اجزا سے بھرپور ہوں انہیں اچھے کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی غذاؤں سے متعلق درجہ بندی جاری کرتا ہے۔ عمومی طور پر صحت مند غذاؤں میں اخروٹ، بادام،پھلیاں، مٹر، انڈے، گوشت، سمندری غذا اور چکناہٹ سے پاک دودھ کی مصنوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پھل، سبزیوں اور اناج کو بہترین اور صحت بخش غذا کہا جاتا ہے۔ کچھ کھانوں میں بھرپور غذائی اجزا ہوتے ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں جو انسان کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

1) سالمن مچھلی کا استعمال

دنیا میں پائی جانے والی چند ایسی مچھلیاں ہیں جنہیں ماہرین تاکید سے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ان میں سالمن مچھلی شامل ہے اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، میگنیشیم، پوٹاشیم، سیلینیم اور وٹامن بی بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہ وہ اجزا ہیں جو انسان کودل اور الزائمر جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

2) لہسن کا فائدہ

ماہرین کے مطابق لہسن عام سی سبزی ہے جو تقریباً ہر قسم کے کھانے بناتے وقت استعمال ہوتی ہے، لہسن میں سیلینیم، مینگنیز، تانبا، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی اور بی کی کثرت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، لہسن اپنے بہترین فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔

3) گوبی اور بروکلی

یہ جان کر آپ رہ جائیں گے کہ گوبی اور بروکلی انسان کو کینسر کے خطرات سے بچاتی ہیں، ان میں وٹامن سی، ای، کے اور فائبر بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں، یہ سبزیاں سوزش کے مسائل میں بھی معاون ہیں۔

4) سبز پتوں والی سبزیاں

ماہرین کے مطابق گہرے سبز پتوں والی سبزیوں میں گیلشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن اے، سی اور کے کی بڑی مقدار دیکھی گئی، یہ آئرن اور غذائی ریشہ سے بھی مالا مال ہوتی ہیں۔

5) چیا کے بیج کے فوائد

دیگر جادوائی اجزا کی طرح چیا کے بیج میں بھی حیرت انگیز فوائد چھپے ہوتے ہیں۔ چیا دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، ماہرین لوگوں کو اس کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں۔

6) لوبیا کا جادو

لوبیا کو ان غذائی اجزا میں شمار کیا جاتا ہے جن میں پروٹین اور فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ لوبیا میں موجود زنک، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور آئرن ہڈیوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

7) بادام کا استعمال

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ 8 سے 10 بادام بھگو کر روزانہ کھائیں تو ذہنی صحت اچھی ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین، فائبر، وٹامن ای، کیلشیم، تانبے، میگنیشیم، آئرن، پوٹاشیم، سیلینیم، زنک، وٹامن بی اور فولٹ پائے جاتے ہیں۔ بادام افسردگی اور تناؤ کو کم کرنے اور خلیوں کو نقصان سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

8) مونگ پھلی

موسم سرما کے دوران مونگ پھلیوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، زیادہ تر شہری سرد موسم میں آگ کے پاس بیٹھ کر مونگ پھلیاں کھانا پسند کرتے ہیں، مونگ پھلی صحت مند چربی، پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

9) اخروٹ کی خاصیت

طبی دنیا میں بادام کے بعد اخروٹ کو بھی صحت مند غذا کا درجہ دیا گیا ہے، یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، میگنیشیم، پوٹاشیم، پروٹین، آئرن اور کیلشیم سے مالا مال ہے۔ اخروٹ کھانے سے سوزش کے مسائل حل ہوتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کو کم یا اعتداد کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

10) دہی کی خصوصیت

گھر کی خواتین عموماً کھانے میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے دہی کا استعمال کرتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسے کھانے سے انسانی جسم میں اچھے بیکٹریا پیدا ہوتے ہیں جسے انسان دوست بیکٹریا بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں