اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 65 سال اور اس سے زائد عمر والے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے، رجسٹرافراد کی کوروناویکسی نیشن مارچ میں شروع کردی جائے گی۔
Inshallah will be opening up registration next week for covid vaccination for those 65 years and above. The vaccination of those who register in this category will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 10, 2021
خیال رہے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں21121،پنجاب 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آبادمیں274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر 239، گلگت بلتستان 312 ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوئی۔