تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ترکی چاند پر قدم کب رکھے گا؟ صدر اردوان نے اعلان کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی 2023 میں چاند قدم رکھے گا۔

ترک صدر نے قومی خلائی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے چاند پر قدم رکھنے کو پہلا ہدف قرار دے دیا۔ خلائی ‏پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سن 2023 میں ترکی چاند پر قدم رکھ دے ‏گا۔

طیب اردوان نے کہا کہ 2023 کے اواخر تک پوری دنیا ترکی کے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ہائی برڈ راکٹ ‏کی چاند پر آمد کا نظارہ دیکھے گی۔

ترکی کے چاند پر جانے کے اعلان نے دنیا کو متاثر کر دیا

ترک صدر نے کہا کہ ہماری تہذیب کا آئینہ دار ستارہ و ہلال کا حامل سرخ پرچم چاند پر نصب کرنا ہے اور اس ‏حوالے سے ترک شہری کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

طیب اردوان نے واضح کیا کہ یہ سفر محض سیاحتی مقصد کے لیے نہیں ہو گا بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ‏سائنسی راہ ہموار کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -