ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ عملے کی ایمانداری، کھوئے ہوئے ہزاروں ریال مسافر کے حوالے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر پورٹر نے فرض شناسی دکھاتے ہوئے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم مالک کے ‏حوالے کردی۔ ‏

عملے نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے کھوئے ہوئے سولہ ہزار سعودی ریال واپس لوٹا دئیے۔ ‏

ریاض سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 9728 سے پشاور پہنچنے والے مسافر کی ائیرپورٹ لاونج میں رقم گر گئی ‏جو کسی دوسرے مسافر کو ملی۔ ‏

No description available.

مسافر نے سی اے اے پورٹر کی موجودگی میں کھوئی ہوئی رقم اصل مالک کو پہنچا دی۔ رقم کا مالک بادشاہ ‏خان نامی مسافر بھی سعودی عرب سے پشاور پہنچا تھا۔ ‏

ائیر پورٹ انتظامیہ کی پورٹر کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی۔

ائیرپورٹ مینجر عبیدالر حمان عباسی کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنا سی اے اے کے ‏فرائض میں شامل ہے۔ ‏

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں