اشتہار

اے ٹی ایم سے رسیدیں لینے پر بینکوں نے کٹوتی شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بعض بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد رسید لینے پر چارجز عائد کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بعض بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد رسید لینے پر ڈھائی روپے کٹوتی شروع کردی۔

واضح رہے کہ اے ٹی ایم پر صارف سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ رسید لینا چاہتے ہیں یا نہیں، اگر صارف ہاں پر کلک کرے گا تو رسید پرنٹ ہوجائے گی اور ڈھائی روپے کی کٹوتی ہوگی۔

- Advertisement -

ملک میں کمرشل بینکوں کے ساڑھے پانچ کروڑ صارفین ہیں جو صارف اے ٹی ایم پر بیلنس رقم پر رسید لینے یا کیش لینے پر رسید لے گا اس کے اکاؤنٹ سے ڈھائی روپے فی رسید کاٹ لیے جائیں گے۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کا کہنا ہے کہ بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں جو شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بینکوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحولیات کو بہتر بنانا اور کاغذ کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں