متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو تبدیل کر کے ان کی جگہ شاہین المرر اور شیخ شخبوط بن نہیان بن مبارک آل نہیان کو نئے وزرائے مملکت برائے خارجہ کے طور پر کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی کابینہ میں ردوبدل کی گئی ہے۔نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اماراتی دفتر خارجہ میں اپنے برادر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔
وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو سبکدوش کر کے انہیں صدر کے سفارتی مشیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ زکی نشیبہ صدر کے ثقافتی مشیر کے طور پر کام کریں گے۔
كما منح رئيس الدولة حفظه الله وسام الاتحاد للدكتور أنور بن محمد قرقاش .. أحد أهم رواد العمل السياسي الإماراتي .. والذي استطاع إحداث تحولات كبيرة في عملنا السياسي الخارجي وعلاقاتنا الدولية والإقليمية .. سيبقى الدكتور أنور في خدمة الوطن عبر ملفات جديدة وسيظل الوطن مقدراً جهوده.. pic.twitter.com/qTnKVjU4Hg
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) February 10, 2021
شاہین المرر اور شیخ شخبوط بن نہیان بن مبارک آل نہیان کو نئے وزرائے مملکت برائے خارجہ کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
سبکدوش ہونے والے وزیرخارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے اہم سیاسی رہنما کی حیثیت سے تمغہ سے نوازا گیا ہے۔شیخ محمد بن راشد نے ڈاکٹر زکی انور نسیبہ کو بھی تمغہ سے نوازا ہے۔