جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا میلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق میچ شام چھ بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑابھاری ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان چودہ میچز ہوئے، جن میں سے آٹھ میں پروٹیز نےمیدان ماراجبکہ چھ پاکستان نےجیتے۔

- Advertisement -

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، قومی ٹیم نےپاکستان میں اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں سے سولہ میں فتح گرین شرٹ کے نام رہی جبکہ اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاہینوں نےپاکستان میں کھیلتےہوئےگزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب جنوبی افریقا آخری چار ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں کوئی میچ اپنے نام نہیں کرسکا ہے۔

  پروٹیز اسکواڈ 

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ہینرک کلیسن کریں گے، پروٹیز اسکواڈ میں ڈیوڈ ملر، ناندرے برگر، جونیئر ڈالا، ریزا ہینڈرکس شامل ہیں، اس کے علاوہ جورج، جالیمن ملان، ڈوئن پریٹورس، ریان، تبریز شمسی، لوتھو، اسموتس، پائٹ ویٹ ولجن بھی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

گرین شرٹ اسکواڈ

بابر اعظم ٹی20سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں دانش عزیز، زاہد محمود ، عامر یامین، عماد بٹ، آصف علی، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور ظفر گوہر کو پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں