اسلام آباد: پاک بحریہ نےکثیرالملکی بحری مشق امن21 کانغمہ”امن کی پکار”جاری کر دیا، پاک بحریہ کی مشقیں آج سے شروع ہورہی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا جبکہ خصوصی نغمے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ خصوصی نغمہ امن کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اور بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔
خیال رہے کہ آج سے شروع ہونے والی بحری مشقیں 16 فروری تک جاری رہیں گی اور مشقوں میں 45 ممالک شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ نے چھ فروری کو کثیرالقومی مشق “امن” کانیاپروموجاری کیا تھا، مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں اور امن کیلئےپیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔
پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق”امن”کاانعقادسال2007سے کر رہی ہے ، مشق میں دنیابھرسےبحری افواج شریک ہوتی ہیں، پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔
#PakNavy released a song #CallofPeace on special occasion of Multinational Naval #ExerciseAMAN2021. Song carries powerful msg of peace & resolve 4 collaborative approach. Around 45 countries are participating in AMAN-21 under the slogan #TogetherforPeacehttps://t.co/YC98LYuurA pic.twitter.com/uwSVAwpdf0
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 11, 2021