اشتہار

سعودی عرب: جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائد وضوابط کا نفاذ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے جنرل اور سپراسٹورز میں نئے قوائدوضوابط کے پہلے مرحلے کا نفاذ ہوگیا جبکہ دیگر اصولوں کو اگلے مرحلے میں نافذ کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے دو مرحلوں میں بقالوں اور سپراسپٹورز کے لیے نئے ضابطوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔

پہلے مرحلے کے تحت جنرل اور سپراسٹورز میں تمام اشیا پر نرخوں کے ٹیگ لگانا، لائسنس کا مؤثر ہونا، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ کا پابند بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح دوسرے مرحلے میں ای بل کے اجرا ، نئے بورڈز کی تنصیب اور اسٹورز کا فرنٹ شفاف شیشے کا ہونا شامل ہے۔ عمومی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت اشیا رکھنے والی جگہوں کو بھی صاف رکھنا لازمی ہوتا ہے۔

ایک بیان میں وزارت بلدیات نے کہا تھا کہ جنرل اور سپر سٹورز کے نئے ضابطے دو مراحل میں نافذ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 29 جون 2021 سے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں