اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے سیکریٹری خارجہ ملاقات کا وقت آہی گیا، دونوں وزرأ پچیس اگست کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے ۔
پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری داخلہ کی آج فون پربات چیت ہو گئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں عہدیداراگست کی پچیس تاریخ کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
ذارئع کے مطابق یہ ملاقات مئی میں وزیرا عظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے، جس کے بعد سے دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی اور پاکستان بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں واپس کرنے پر آمادہ ہوا۔
پچیس اگست کو ہونےو الی ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطہ میں استحکام کے موضوع پر بات چیت ہو گی، اس ملاقات کا اشارہ چند دن قبل وزیرا عظم کے خارجہ امور کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے بھی دیا تھا۔