اشتہار

سعودی عرب پر داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر کے ‏حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

عرب اتحاد کے مطابق جمعرات کے روز یمن سے خمیس میشط شہر کی جانب فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو ‏ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی دہشتگرد شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ ‏بنانے کے لیے مسلسل دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نافذ کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے ‏گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں نے نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا تھا ‏جس ‏کے ‏نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا تھا۔

عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا تھا۔ عرب اتحاد نے بیان میں ‏‏‏کہا تھا کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏‏‏ایک جنگی جرم ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ‏‏حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں