کراچی کے علاقے شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر زیادتی کیس میں نامزد ملزم دانش کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دانش اور اس کے 2 ساتھیوں نے 6 فروری کو لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی، واقعےکامقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں عزیزبھٹی تھانےمیں درج ہے۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ گھروں میں کاکام کرتی ہوں،دانش کوپہلےسےجانتی تھی، واقعےوالےروزدانش نے گاڑی میں بٹھاکرنامعلوم جگہ لےگیا جہاں دانش نے 2 ساتھیوں کےہمراہ زیادتی کانشانہ بنایا، ملزمان نے واقعےکی ویڈیو بناکرکسی کونہ بتانےکی دھمکی دی۔
دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 2 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رتھے کہ کارروائی کرکے 2 کو وقوعہ پر گرفتارکر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرارہونے والے ملزمان کے تیسرے ساتھی کو تعاقب کےبعدگرفتارکیا گیا، ملزمان سےاسلحہ،مسروقہ موبائل فونز،موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔