تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

تیزرفتار ڈرائیونگ اور ویڈیو شیئر کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

ریاض : محکمہ پولیس نے تیزرفتار ڈرائیونگ اور لاپرواہی اور اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت سزاوٗں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے باوجود طائف میں ایک شہری نے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے ویڈیو شوشل میڈیا پر شیئر کرکے خود کو مشکلات سے دوچار کرلیا۔

گرفتار شہری نے سوشل میدیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں اسے انتہائی انداز اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتےدیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے حد سے زیادہ رفتار پر گاڑی چلاکر اور اپنی بھی زندگی خطرے میں ڈالی وار دوسروں کی زندگیوں کےلیے خطرات پیدا کیے۔

ڈرائیور متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا اس نے نہ صرف یہ کہ ٹریفک قانون پامال کیا بلکہ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے غیرقانونی سرگرمی پر فخر کا بھی اظہار کیا، اس نے ایسا کرکے قانون کا مذاق اڑایا۔

محکمہ ٹریفک سک کہنا ہے کہ ایسے جنونی اور اپنے لطف کی خاطر دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے کو عبرتناک سزا دلانے کےلیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا۔

Comments

- Advertisement -