اشتہار

نواب شاہ:قیمتی گاڑیوں سے لدا ٹرالر الٹ گیا، مالیت کتنی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں گاڑیوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا، گاڑیاں کیسے تھیں، اور کہاں سے آئی تھیں؟۔

نواب شاہ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دینو مشین اسٹاپ پر کراچی سےلاہور جانیوالا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر میں لوڈ ایک درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

حادثے کے بعد گاڑیاں الٹ کر سڑک پر جا بکھری، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹاکر سڑک کو ٹریفک کے لئے کلیئر کیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ٹرالر میں لوڈ گاڑیاں الیکٹرک کار تھیں، جوکہ کوریا سے امپورٹ کی گئیں تھی، یہ گاڑیاں پہلی بار پاکستان میں متعارف کرائی جانی تھیں، تباہ ہونے والی ایک کار کی قیمت90لاکھ بتائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں