اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں سگار کی درآمد پر پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی کسٹم حکام نے ریاست میں سگار کی درآمد پر نئی پابندیاں عائد کردیں، اب سگار کس طرح درآمد کی جاسکتی ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں سگار پینے کے شوقین افراد مشکل سے دوچار ہوگئے، کیونکہ کسٹم حکام نے سگاریللو نامی سگار پر نئی پابندیاں لاگو کردی ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کا نفاذ تمام افراد پر ہوگا خواہ وہ مسافر ہوں یا عام افراد ہوں۔

سعودی کسٹم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص تین ماہ کے دوران بھاری پیکٹ والے 125 سگار منگوا سکتا ہے اور اس کلاس کے 25 سگار مسافر لاسکتا ہے جبکہ ہلکے پیکٹ والے 2400 سگار ہر ماہ میں کوئی بھی شخص لاسکے گا۔

کسٹم حکام نے پابندیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے 200 سگار عام مسافر کو لانے کی اجازت ہوگی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے تمام ٹیکس چار فروری دو ہزار اکیس سے نافذ کردئیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں