اشتہار

چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے صحافت کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں نشریاتی نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز کو اب ملک میں نشریات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگراں ادارے نے الزام عائد کیا کہ بی بی سی کی صحافت نے مواد کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور منصفانہ رپورٹنگ کے ٹی وی اور ریڈیو قوانین توڑے ہیں۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چین کےاس اقدام پر مایوسی کا اظہار کیاہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی بی سی دنیا کا سب سے زیادہ معتبر نشریاتی ادارہ ہے اور دنیا بھر سے ملنے والی خبروں کی منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور کسی خوب اور حمایت کے بغیر رپورٹنگ کرتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومنک راب نے چین کے اس اقدام کو میڈیا کی آزادی پر ایک ناقابلِ قبول قدغن قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں