جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سینیٹ الیکشن؛ ن لیگ کے ‘بڑے’ ٹکٹ سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:مسلم لیگ ن نے پارٹی چیئرمین کو سینیٹ ٹکٹ الاٹ نہ کیا، چیئرمین ن لیگ راجہ ظفرالحق کیساتھ ساتھ ‏محمدزبیربھی سینیٹ سیٹ سے محروم ہوگئے۔

سابق گورنر سندھ اور رہنما ن لیگ محمد زبیر مریم نواز کےترجمان بھی ہیں، محمدزبیرسینیٹ الیکشن میں ن لیگ ‏کی جانب سےٹکٹ ملنےپرکافی پرامیدتھے اور وہ لیگی رہنماؤں کو فون کرکےاپنے نام کے حوالے سے پوچھتے ‏رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ ملنےوالوں میں نام شامل نہ ہونے پر محمدزبیر مایوس ہوگئے ہیں۔

ن لیگ کےپارٹی آئین کےمطابق چیئرمین کاعہدہ آئینی ہے، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، نوازشریف ‏پارٹی قائدہیں جبکہ آئینی چیئرمین کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار ‏سکندرحیات نے ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرلی اور مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کے بعد سردارسکندر حیات نے مسلم کانفرنس کی سربراہی قبول کر لی اور انھیں مسلم کانفرنس کے ‏سپریم ہیڈمقرر کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں