جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنیٹ انتخابات کیلیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی ، تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکےوقت میں اضافہ کردیا تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی گئی، نامزدامیدواروں کی فہرست16 فروری کوجاری ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری تک کی جائے گی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی اور 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائےگا جبکہ 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیےجاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی 2نشستوں کےلیے 25 اور پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں